ڈیرہ اللہ یار، ن پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء سردار خان لا شاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اتوار 15 اکتوبر 2017 22:31

ڈیرہ اللہ یار، ن پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء سردار خان لا شاری طویل علالت ..
ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء)ملک کے ناموراور ممتاز قانون دان پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء سردار خان لا شاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،وہ طویل عرصہ سے عارضہ قلب کے مرض میں مبتلا تھے ، مرحوم جوڈیشل مجسٹریٹ طارق حسین لا شاری ،اور ایڈوکیٹ خالد حسین لاشاری کے والد تھے ،مرحوم کے سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ مین درجنوں کی تعداد میں شاگرد قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد عملی طور پر عدالتوں میں کام کررہے ہیں ان کی سیاسی خدمات بھی بے شمار ہیں وہ زمانہ طالب علمی سے سیاسی سماجی کاموں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیتے تھے جعفر آباد بلکہ بلوچستان ساعلیٰ زمین کے مالک شخص سے محروم ہوگیا ان کی نماز جنازہ 16 اکتو بر صبح 8بجے بائی پاس ڈیرہ اللہ یار ان کے آبائی گا ؤں میں ادا کی جائے گی اور تعزیت کا سلسلہ بھی وہاں پر وصول کی جائے گئی ۔