لیگ فتح جنگ کے صدر کی کاوشیں رنگ لے آئیں، جھنڈیال اور کھدوال کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح

کھدوال جھنڈیال میں جشن کا سماں،9کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے پر شیخ آفتاب احمد کا شکرگزارہوں،ریاست سدھریال

اتوار 15 اکتوبر 2017 22:31

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن تحصیل فتح جنگ کے صدر حاجی ملک ریاست سدھریال کی کاوشیں رنگ لے آئیں جھنڈیال اور کھدوال کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا گیا کھدوال جھنڈیال میں جشن کا سماں فضاء ملک ریاست سدھریال زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،9کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے پر شیخ آفتاب احمد کا شکرگزارہوں جن کی مہربانی سے حلقے کے عوام میں سرخرو ہوا ہوں ملک ریاست سدھریال کا خراج تحسین،منصوبے کا افتتاح وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،آصف علی ملک ایڈووکیٹ ،حاجی ریاست سدریال ،حاجی شیر خان نے سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کیا سوئی گیس جیسی انتہائی اہم سہولت ملنے پر اہل علاقہ کا جوش و خروش دیدنی تھااس منصوبے پر نو کروڑ لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ چار ماہ میں مکمل ہو گا ملک ریاست سدریال اور ملک شیر خان سدریال کی قیادت میں میزبانوں نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،آصف ملک اور دیگر مہمانوں کا والہانہ استقبال کر کے انہیں آئندہ عام انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی لیگی قیادت نے اسی مہینے جعفر ،تاجہ بارہ اور پسوال میں سوئی گیس کے افتتاح کا بھی اعلان کر دیا کھدوال میں سوئی گیس کی فراہمی آصف علی ملک ایڈووکیٹ کی سابق وائس چیئرمین ملک فضلداد اعوان مرحوم کی قبر سے وفا ہے بلدیاتی انتخاب کے موقع پر میں نے ان سے سو ئی گیس فراہمی کا وعدہ کیا تھا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سہولیات عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ہمیں دن رات کام کرنا ہو گا نواز شریف کے خلاف فیصلہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اب ہمارے پاس وقت کم اور کام زیادہ ہے اسلئے 12گھنٹے کی بجائے اب 18،18گھنٹے کام کرنا ہو گاکھوکھلے نعرے نہیں عملی خدمت کر کے عوام کو رزلٹ دیں گے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ضلع اٹک کے مزید 50دیہاتوں کو سوئی گیس فراہمی کا اعلان کر کے ہمارے کام کو مزید آسان بنا دیا ہے آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے اپنا حق حاصل کرنے کیلئے عوام کو جاگنا ہو گا ایسی قیادت کو منتخب نہ کریں جو ووٹ لینے کے بعد چہرہ بھی نہ دیکھائیںآج منتخب ایم این اے دور بین میں بھی نظر نہیں آتا موسمی لیڈروں سے چھٹکارے کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے گیس کے سلنڈر جلا کر سوئی گیس کا افتتاح نہیں کر رہے ہمارا کام بتائے گا چیئرمین یو سی ڈھرنال حاجی ریاست سدریال نے کہا کہ ضلع کونسل کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد میں پی پی 18سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا شیخ آفتاب صاحب قیادت کو میرے اس فیصلہ سے مطلع کر دیں حلقہ جاگیرداراوں کے تسلط سے غریب عوام کو آزادی دلوانی ہے ایم پی اے یا وزیر نہیں ہوں اس کے باوجود عوامی خدمت کر رہا ہوں شیخ آفتاب احمد کی مہربانیوں سے علاقہ کو بنیادی سہولیات پہنچا رہا ہوں(ن) لیگی رہنما حاجی شیر خان سدریال نے کہا ہے کہ شیخ آفتاب احمد (ن) لیگ میں چمکتے ستارے کی مانند ہیںانہوں نے عوامی خدمت کی جو تاریخ رقم کی اسکی مثال نہیں ملتی شیخ آفتاب احمد کی مہربانیوں کا نیتجہ ہے کہ آج ہمارے علاقے کے دیہات بھی سوئی گیس کی سہولت سے آراستہ ہو رہے ہیں تقریب میںممبران ضلع کونسل حاجی اعظم پسوال ،حاجی رفاقت برہان ،نسیم خان ،خالق خالقی،یاسر زمان ،طارق خان ،ملک ممتاز خان ،قاضی افضال ،چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر،میاں عرفان الحق ،سردار فتح خان ، چیئرمین اکبر خان جھنڈیال، اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :