ریاض میں مصری گلوکارہ شیرین کی پرفارمنس منسوخ

پیر 16 اکتوبر 2017 11:01

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سعودی محکمہ تفریحات نے ریاض میں کینسر کے مریض بچوں کی مدد کے لئے فلاحی انجمن سند کے عطیات پروگرام میں مصری گلوکارہ شیرین عبد الوہاب کی پرفارمنس منسوخ کردیا ۔سعودی اخبار کے مطابق محکمہ تفریحات نے ٹویٹر پر واضح کیا کہ فلاحی انجمن نے گلوکارہ کے گانے کی اجازت حاصل نہیں کی تھی ، اس وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ نے اس قسم کے پروگرام منظم کرنے کی خواہشمند کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کا کوئی بھی پروگرام منعقد کرنے سے قبل مقررہ ضوابط کے مطابق اجازت نامہ حاصل کریں اور متعلقہ فریقوں کے حقوق کا پاس کریں۔ مصری فنکارہ شیرین خواتین کے لئے مخصوص پروگرام میں گانا پیش کرنے والی تھیں۔ پروگرام 31 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ اس کے ٹکٹ 3 تا10 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :