عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لئے 2 ارب روپے فاٹا سیکرٹریٹ کو جاری

پیر 16 اکتوبر 2017 11:33

عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لئے 2 ارب روپے فاٹا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی حکومت نے فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کے لئے 2ارب روپے فاٹا سیکرٹریٹ کو جاری کردیئے ۔ فاٹا بحالی و تعمیر نو کے پروگرام منیجر شکیل انجم نے اے پی پی کو بتایاکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضر ب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ کو مزید 2ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عارضی طورپر بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے اب تک 45 ہزار 500 سے زائد مکانات کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔ جس میں تقریباً 30 ہزار سے زائد مکانات کا معاوضہ ادا کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد نے تعمیر نو و بھالی کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ اپنے مکانات کے معاوضہ جات کی وصولی کے بعد اپنے تباہ شدہ گھرون کی تعمیر بھی شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہاہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :