سعود ی عرب ، ریاض ورکشاپ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 11:37

سعود ی عرب ، ریاض ورکشاپ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق ریاض کے البدر محلے میں واقع ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے10 افراد جل کر جاں بحق ہق ٓگئےجبکہ 3 ٓافراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ سے متعلق فصیلات محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ابھی جاری نہٰن کی گئیں ۔ پولیس نے آگ لگنے وجوہات جاننے کے ٓلیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

آگ کل بروز اتوار کو البدر محلے میں لکڑی کی ورکشاپ میں آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شے کو جلا کرراکھ کردیا۔

ورک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :