Live Updates

پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہ

پیر 16 اکتوبر 2017 11:44

پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن  کا  تحریک انصاف کے پارٹی کھاتوں کی خود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکائونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں‘ عدالتی حکم آنے تک اکائونٹس کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے‘ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جمع کرائی گئی دستاویزات خود ساختہ ہیں۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ ثقلین حیدر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اکائونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

عدالتی حکم تک اکائونٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اکائونٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدالتی حکم ہے فیصلے تک اکائونٹس کی تفصیلات کسی کو نہ دی جائیں۔ پی ٹی آئی کے وکیکل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 5دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گی۔

اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اکائونٹس کی مکمل تفصیلات پیش نہیں کیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر نے کہا کہ اکائونٹس میں رقم کہاں سے آئی مکمل ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے پارٹی اکائونٹس کیک جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا عدالتی حکم آنے تک تفصیلات جاری نہیں کریں گے۔ کیس کی مزید سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات