Live Updates

عمران خان کی جمع کرائی گئی تفصیلات میں منی ٹریل اور بینک اکائونٹس کا ذکر نہیں ‘

جمع کرائے گئے ثبوت بھی جعلی ہیں‘ عمران نے شوکت خانم کو دیئے گئے پیسے بھی پارٹی فنڈنگ میں ظاہر کئے‘ وہ کمپنیوں کے ریکارڈ ٹمپرکررہے ہیں‘ الیکشن کمیشن میں تفصیلات چھپانا سربراہ پی ٹی آئی کا اعتراف جرم ہے ْ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 12:18

عمران خان کی جمع کرائی گئی تفصیلات میں منی ٹریل اور بینک اکائونٹس کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جمع کرائی گئی تفصیلات میں منی ٹریل اور بینک اکائونٹس کا ذکر نہیں ہے‘ عمران خان نے عدالت میں جو ثبوت جمع کرائے ہیں وہ جعلی ہیں‘ عمران خان نے شوکت خانم کو دیئے گئے پیسے بھی پارٹی فنڈنگ میں ظاہر کئے‘ عمران خان کمپنیوں کے ریکارڈ کو ٹمپرکررہے ہیں‘ عمران خان کا الیکشن کمیشن میں تفصیلات چھپانا اس کا اعتراف جرم ہے۔

پیر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرنے کہا کہ تحریک انصاف نے ہائیکورٹ سے تفصیلات خفیہ رکھنے کا کہا ہے۔ عمران خان کا تفصیلات چھپانا اس کا اعتراف جرم ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے شوکت خانم کو دیئے گئے پیسے بھی پارٹی فنڈنگ میں ظاہر کئے۔ تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی جماعت نہیں ہے عمران خان نے عدالت میں جو ثبوت جمع کرائے ہیں وہ جعلی ہیں۔

عمران خان کی جمع کرائی گئی تفصیلات میں منی ٹریل اور بینک اکائونٹس نہیں۔ برطانیہ میں تحریک انصاف کا اکائونٹ اب بھی کھلا ہے اور پیسے مل رہے ہیں۔ عمران خان کے بیرون ملک سے اکٹھے کئے گئے فنڈز کے ثبوت موجود ہیں امریکہ‘ برطانیہ اور یو اے ای سے فنڈنگ کے ثبوت دیئے ہیں۔ عمران خان کمپنیوں کے ریکارڈ کو ٹمپر کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات