او آئی سی کی وسطی افریقی جمہوریہ میں مسجد پر عیسائی عسکریت پسند گروپ کے حملے کی مذمت

پیر 16 اکتوبر 2017 12:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے وسطی افریقی جمہوریہ میں مسجد پر عیسائی عسکریت پسند گروپ اینٹی بلاکا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف الااوتھمین نے اسے مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں وسطی افریقی جمہوریہ کی حمایت کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اس ملک میںسلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے کوششیں کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو نماز کے دوران عیسائی عسکریت پسند گروپ اینٹی بلاکا کے مسجد پر حملے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔