سمندری طوفان خانن گوانگ ڈانگ کے ساحل سے ٹکرا گیا

طوفان کے جنوبی چینی ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد شدید بارشیں ہو ئیں‘ اولے پڑ ے مقامی حکومتوں نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بچائوکیلئے کارروائی شروع کردی ہے

پیر 16 اکتوبر 2017 12:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چین کے جنوبی صوبے سمندری طوفان خانن جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈانگ کی کاوئنٹی زو وین کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا جس کے ساتھ ہی 28میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں ۔ گذشتہ روز سمندری طوفان کے پیدا ہونے کے آثار دکھائی دیئے تھے۔ یہ اس سال کا بیس واں طوفان تھا جو جنوبی چینی سمندر سے 570 کلومیٹر جنوب مشرق میں جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کی کاوئنٹی ژووین پر اثر انداز ہوا۔

(جاری ہے)

طوفان کے نتیجے میں 38 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ابتدائی طور پر ژان جیانگ‘ گوانگ ڈانگ اور وین چانگ پر اثر ڈالا اور پیر کو یہاں چالیس میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں، اب طوفان جنوب مغرب کی سمت ویتنام کی جانب مڑ کر کمزور ہوجائے گا چینی علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی اور اولے پڑیں گے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلہ میں اورنج انتباہ جاری کردیا ہے جبکہ مقامی حکومتوں نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بچنے کے لئے امدادی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :