منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز سی برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان اٴْوون جینکن کی ملاقات

باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 16 اکتوبر 2017 13:43

منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز سی برطانوی وزیراعظم کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ بات برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان اٴْوون جینکن سے ملاقات میں کہی۔

اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، ڈیفیڈ برطانیہ کی ڈائریکٹر جنرل اور ڈیفیڈ پاکستان کی سربراہ بھی موجود تھی ۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہشمند ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا ، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست منسلک ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔

انہوں نے کہاکہپاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، کامیاب معاشی حکمت عملی اور بہتر اقتصادی پالیسیوں سے پاکستان نے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اٴْوون جینکن نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔