فاٹا بارے عوامی خواہشات کے برعکس اقدام کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، بابا حیدر زمان

پیر 16 اکتوبر 2017 13:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی چیئرمین بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ فاٹا کے حوالے سے عوامی خواہشات کے برعکس کسی بھی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے بیان اور مئوقف کی تائید کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے اسے خیبر پختونخوا میں ضمن کرنے کی بجائے الگ صوبہ بنایا جائے، اس سے جہاں قبائلی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے وہیں اس سے ملک بھی مضبوط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :