انجمن تاجران انتخاب،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخا بی نشانات الاٹ کر دیئے

پیر 16 اکتوبر 2017 13:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) انجمن تاجران کے انتخاب کے حوالے سے قائم الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخا بی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں۔ تاجر اتحاد چاند اور تحفظ حقوق تاجران کو ہاکی کا نشان مل گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق وارڈ کی سطح پر بھی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ 30 اکتوبر کو منعقدہونے والے انتخاب میں مرکز سمیت چار وارڈز میں پولنگ ہو گی۔ انتخابی نشان جاری ہونے کے بعد تاجروں نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :