علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ایم بی ای/ایم پی اے پروگرام میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 24 اکتوبرکو ہونگے

پیر 16 اکتوبر 2017 14:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کامن ویلتھ آف لرننگ کے ساتھ اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ایگزیکٹو ایم بی ای/ایم پی اے پروگرام میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 24 اکتوبرکو دن دس بجے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے اکیڈمک کمپلیکس کے علاوہ ایبٹ آباد، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، ساہیوال، فیصل آباد، سکھر، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔

انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو ای میل، ایس ایم ایس اور خطوط جاری کر دئیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن امیدواروں کواب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں، وہ 23 اکتوبر تک اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایم بی ای/ایم پی اے ایگزیکٹو پروگراموں میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 24 اکتوبر کو خط میں دیئے گئے مقام پر ٹیسٹ کیلئے پہنچیں۔

ایسے امیدوار جو داخلے کے اہل ہیں لیکن انہیں انٹری ٹیسٹ کے لئے خطوط نہ ملے ہوں، وہ بھی ٹیسٹ کیلئے مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے قریبی مرکز میں پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :