ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد سے پاکستان میںقیام امن کی راہ ہموار ہوئی ،

پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ، سی پیک کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے، کامیاب معاشی حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز دہشتگردی کے خلا ف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں،برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے، برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اوون جینکن کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 14:02

ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد سے پاکستان میںقیام امن کی راہ ہموار ہوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد سے پاکستان میںقیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں، سی پیک کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے، کامیاب معاشی حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی، برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اوون جینکن نے کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریب ہیںبرطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے۔

پیر کو برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خاص اوون جینکن نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی،برطانوی کے ہائی کمیشنر تھامس ڈریو، ڈی جی ڈیفیڈ برطانیہ ، ڈیفیڈ پاکستان کے سربراہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے باہمی تعلقات ، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستان پڑوسی ملکوں سے پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہش مند ہے، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے،پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے، ضرب عضب ، آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہ ہوئی ہے۔

پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے،سی پیک کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے، کامیاب معاشی حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلندترین شرح نمو حاصل کی، پاکستان اور برطانیہ میں کاروباری روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،برطانوی نمائندہ خصوصی اوون جینکن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہہے، دہشتگردی کے خلا ف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں،برطانیہ تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔