شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

پیر 16 اکتوبر 2017 14:03

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا کے بعد رہائی پانے والی5 جاپانی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر اغواشدگان کی وطن واپسی کے لیے کوششیں کی جائیں۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے اغوا کندگان نے 1977ء سے 1983ء کے درمیان 17 جاپانی شہریوں کو اغوا کیا تھا جن میں سے 5 شہری 15 روز قبل جاپان واپس پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ افراد کو جاپانی وزیراعظم جٴْن اِچیروکوئزٴْومی اور شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اِل کے مابین 2002 ء میں پیانگ یانگ میں سربراہ ملاقات کے بعد اغواشدگان میں سیرہا کرایا گیا تھا۔ ان افراد کو 1978ء میں اغوا کیا گیا تھا۔ ان پانچوں افراد کو تشویش ہے کہ دیگر اغواشدگان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے نہ ہونے کے برابر پیشرفت کی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ دیگر 12 مغوی انتقال کر گئے ہیں یا یہ کبھی شمالی کوریا پہنچے ہی نہیں ہیں۔ جاپان کے حکام نے شمالی کوریا کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی معلومات ناقابلِ اعتبار اور ناقابلِ قبول ہیں۔ باقی ماندہ اغواشدگان کا پتہ چلانے کے لیے ایک بار پھر تفتیش کرائی جائے اور اٴْن کی جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :