کبیر والا ‘نویں جماعت کے طالب علم نے پنکھے سے جھول کر خود کشی کر لی

پیر 16 اکتوبر 2017 14:23

عبدالحکیم+کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) نویں جماعت کے طالب علم نے پنکھے سے جھول کر خود کشی کر لی ،واقعہ کے مطابق عبدالحکیم کے صابری محلہ کے رہائشی 15سالہ نوجوان محمد زبیر کریم کمہار نے گھریلو ناچاقی پر خود کو گھر میں اکیلا پا کر علی الصبح 9بجے چھت پر لگے پنکھے میں رسی ڈال کر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ،قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات متوفی زبیر کی گھر والو ں سے کسی بات پرتوں تکرار ہو گئی جس پر اس نے موقع پا کر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی ،خود کشی کا علم تب ہوا جب بڑا بھائی بلال بازار سے سبزی خرید کر گھر آیا تو بار بار کافی دیر تک گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر دیوار پھلانک کر کمرہ میں گیا تو بھائی کو لٹکے دیکھ کر حیران و ششدر رہ گیا اور زارو قطار چیخنے چلانے لگا تو تو شور سن کر اہل محلہ والے اکھٹے ہو گئے جب نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی ہسپتال لے جایا گیا وہا ں ایمبو لینس کے انتظار میں زبیر کریم کی نعش 3گھنٹے تک بے یارو مدد گار پڑی رہی جس پر اہل خانہ سیخ پا ہوگئے ،یاد رہے کہ متوفی زبیر کریم نویں کلاس میں پڑھتا تھا ،جس کی نماز جناہ مقامی قبر ستان میں اداکی گئی اور آہو ں سسکیو کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا-

متعلقہ عنوان :