تبدیلی موسم کے دوران جانوروں کو اوس اور سردی سے بچانے کی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 14:28

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ماہرین لائیو سٹاک نے مویشی پا ل حضرات کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے باعث جانوروں کو رات کے وقت اوس اور سردی سے بچائیں اور رات کو جانوروں کو شیڈز میں باندھیں جہاں تازہ ہوا کی آمد و رفت ہو جبکہ سبز چارے میں بھوسے کا استعمال کم سے کم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سردی کی آمد اوررات کو پڑنے والی غیر محسوس اوس کی وجہ سے دودھیل جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور جانوروں کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو سردی اور اوس سے محفوظ رکھیں اور انہیں تازہ چارہ کھلانے سمیت دن میں کم از کم دو مرتبہ پانی بھی پلائیں۔

متعلقہ عنوان :