پاکستان اور نیوزی لینڈ قومی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 31اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی

پیر 16 اکتوبر 2017 14:28

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی قومی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 31اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی اور 14نومبر کو ختم ہوگی ۔اعلان کردہ قومی ویمن ٹیم میں عائشہ ظفر ،بی بی ناہیدہ ،جویریہ ودود ،بسمعہ معروف ،سدرہ امین ،ارم جاوید ،عالیہ ریاض ،سدرہ نواز ،ثناء میر ،ڈیانابیگ ،نتالیہ پرویز ،ایمان انور ،ناشرہ سندھو اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میںانعم امین ،فریحہ محمود ،عائشہ ناز اور رمین شمیم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ میں عبدالرقیب ( مینجر)،مارک کولز ( ہیڈ کوچ ) ،شاہد انور ( بیٹنگ کوچ )،ابرار احمد (ٹرینر )،زبیر احمد ( اینالسٹ ) اور ثمرہ فاطمہ ( فزیو تھراپسٹ شامل ہیں،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 31اکتوبر کو شارجہ سٹیڈیم میں ہوگا ،دوسرا میچ 2نومبر کو ،تیسرا ون ڈے 5نومبر کو ہوگا ،چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 8نومبر سے شروع ہوگی ،پہلا ٹی ٹونٹی میچ 8نومبر کو ،دوسرا 9نومبر کو ،تیسرا 12نومبر کو اور چوتھا 14نومبر کو ہوگا ۔