سرگودھا،نامعلوم افراد نے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 15:21

سرگودھا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کر دیا،سرگودہا کی نواحی تحصیل کوٹ مومن کے نواحی موضع معظم آباد کا رہائشی محمد ریاض جو للیانی کے ڈیرہ بھٹیاں پر ممتاز بھٹی کی ملازمت کرتا تھا گزشتہ روز حویلی مال مویشیاں میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے،اطلاع پر تھانہ کوٹ مومن پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش کو قانونی کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،کوٹمومن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :