محکمہ سوئی گیس کاشہر میں بدھ تک گیس پریشر کی مکمل بحالی کا اعلان

آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے گیس کی سپلائی میں معمول سے کمی واقع ہو ئی،ڈپٹی چیف انجینئر

پیر 16 اکتوبر 2017 15:33

محکمہ سوئی گیس کاشہر میں بدھ تک گیس پریشر کی مکمل بحالی کا اعلان
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) محکمہ سوئی گیس نے شہر میں گیس کے کم پریشر کو تکنیکی قرار دیتے ہوئے پرسوں بدھ تک گیس پریشر کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا ۔شہر بھر میں جاری حالیہ گیس پریشر میں کمی کی شکایات کے حوالے سے ڈپٹی چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس راولپنڈی ریجن سید محمد رضا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ گیس پریشر میں کمی سردی یا گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے نہیں ہے ،راولپنڈی شہر و گرد ونواح کے تقریباً4لاکھ صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے رنیال ،روات اور نوگزی سمیت تین فیڈر مصروف عمل ہیں تاھم حالیہ دنوں میں آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے گیس کی سپلائی میں معمول سے کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بعض حصوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آہدی گیس فیلڈ سے رنیال اور روات فیڈرز کو گیس کی فراہمی میں کمی سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں تاھم گیس فیلڈ کی دس روزہ مینٹی نینس کا کام (کل) بدھ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد شہر بھر میں کسی بھی مقام پر پریشر میں کمی کی شکایت نہیں رہے گی ۔واضح رہے کہ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دن سے گیس پریشر میں کمی شکایات سامنے آ رہی تھیں اور صارفین نے وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :