پولیس کے افسران اور جوان پوری تندہی سے جرائم کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں‘ ڈی آئی جی پولیس آزاد کشمیر

پیر 16 اکتوبر 2017 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر میرپور ڈویژن سردار راشد نعیم نے کہا ہے کہ میرپور ، بھمبر ،کوٹلی میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے پولیس کے آفیسران اور جوان پوری تندہی سے جرائم کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں پولیس آفیسران کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہوتے ہیں جہاں بھی قانون شکنی ہو گی قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے آزادکشمیر کے عوام پر امن ہیں جو قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جرائم کی شرح کم ہے پولیس کے متعلق شکایات کا سختی سے نوٹس لیا جاتا ہے ان خیالات کااظہار میرپور کے سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ڈی آئی جی سردار راشد نعیم نے کہا کہ عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے پولیس کے جاگنے سے عوام پر سکون نیند سوتے ہیں پولیس کا بنیادی مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے اور کسی بھی معاشرے میں جرائم کیخلاف پولیس کو عوام کی مدد درکار ہوتی ہے آزادکشمیر کے عوام کی اکثریت امن پسند ہے جو قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے پولیس کے آفیسران اور جوان جو عوام کے محافظ ہیں وہ اپنا کام کرتے ہیں جہاں بھی کوئی خرابی ہوتی ہے اس کی نشاندہی کی جائے تو اس کا نوٹس لیا جاتا ہے پولیس اپنا کام کر رہی ہے انہوںنے کہا کہ شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر نوٹس لیا جاتا ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس بھرپور انداز میں اپنا کام کر تی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت کی پالیسی بھی ہے کہ امن امان کو ہر صورت قابو رکھاجائے اور لوگوں کو میرٹ پر انصاف فراہم کیاجائے انہوںنے کہا کہ عوام پولیس سے تعاون کریں تاکہ ہم ایک پرامن طریقے سے معاشرے کو آگے بڑھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :