محکمہ ہیلتھ سٹاف کی بلڈ سکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا،ڈاکٹر نصرت ریاض

پیر 16 اکتوبر 2017 16:26

سرگودھا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا ڈاکٹر نصرت ریاض اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساہیوال ڈاکٹر قاضی سہیل اصغر نے کہا ہے کہ تحصیل ساہیوال سمیت ضلع بھر میں محکمہ صحت کے پروفیشلز اور سپورٹنگ سٹاف کی بلڈ سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،انہوںنے کہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر زاور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مربوط بلڈ سکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا،ان اقدامات کا بنیادی مقصد مریضوں کے علاج کے دوران مریضوں اور ڈاکٹرز کے علاوہ عملہ کا تحفظ یقینی بنانا ہے،انہوںنے مزیدکہا کہ جو ملازمین امراض کا شکار پائے گئے ہیں ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ،ان کے مکمل صحت مند ہونے تک انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیاہے ،تحصیل ساہیوال میں دو فیصد جبکہ ضلع بھر میں دس فیصد عملہ متاثر پایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :