لیاقت علی خان تحریک پاکستان کے اہم راہنمااور مدبر سیاست دان تھے،ہارون الرشید تبسم

پیر 16 اکتوبر 2017 16:26

سرگودھا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل سرگودھا ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان تحریک پاکستان کے اہم راہنما ء ہونے کے ساتھ ایک مدبر سیاست دان بھی تھے، ان کی شہادت سے ملک ایک قیمتی رہنما سے محروم ہوا،اُنھوںنے اپنی جان کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کی آب یاری کی،اُن کی زندگی عصرِ حاضر کے سیاستدانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے ،اُنھوںنے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی،اِن خیالات کا اظہارانہوں نے شہیدِ ملت کے یومِ شہادت پر پاکستان ادب اکادمی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریک پاکستا ن میں قائداعظم کے دستِ راست ہونے کا ثبوت دیا،اُن کی ہر بات پر لبیک کہا ،حصولِ پاکستان کیلئے شانہ بشانہ کام کیا،شہید ِ ملت کے ایصالِ ثواب کیلئے دُعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :