لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 53 سالہ شخص شدید زخمی

پاک فوج کی بھرپورجوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش

پیر 16 اکتوبر 2017 16:27

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے عباس پور سیکٹر میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ، جس کے نتیجے میں53 سالہ معمر شخص شدید زخمی ہوگیا ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا ، جس کے باعث دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ہیں۔