ابوظہبی پولیس نے 3.6 ملین مالیت کی منشیات پکڑ یں اور پانچ لوگوں کو گرفتار کیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 16:25

ابوظہبی پولیس نے 3.6 ملین مالیت کی منشیات پکڑ یں اور پانچ لوگوں کو گرفتار ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) ابوظہبی پولیس نے 5 افراد کو انسے 3.6 ملین کی منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ابوظہبی پولیس نے اتوار کے روز مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ منشیات دو مختلف چھاپوں کے دوران ضبط کیں ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید بتایا کہ انھیں انکے مخبروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شہر میں نوجوانوں کو منشات کا عادی بنانے کے لیے ڈیلرز سرگرم ہیں۔ جس پر پولیس نے فورا ایکشن لیا اور ان پانچ لوگوں کو دو مختلف چھاپوں میں گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 2 عرب شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :