ترکی غزہ کے بے گھروں کے لئے گھر تعمیرکرے گا

پیر 16 اکتوبر 2017 17:18

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی(تیکا TIKA)نے 2014 میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کے لئے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے 20 ایکڑ اراضی پر مشتمل 20 بلاکس اور 320 اپارٹمنٹس کا حامل منصوبہ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے سے سب سے پہلے شہداء کے خاندان اورمستحق افراد مستفید ہوں گے۔فلسطین کی وزارتِ سماجی امور اور تیکا کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں 100 مربع میٹر کے اپارٹمنٹس کے مالکان کا قرعہ اندازی سے تعین ہو گیا ہے۔توقع ہے کہ نئے گھروں میں 2 ہزار 250 افراد زندگی گزار سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :