عظیم باکسرمحمدعلی کی اہلیہ نے سپرمشاق طیارہ اڑایا

عالمی باکسرمحمدعلی مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی نے پاکستان ائیرفورس اکیڈیمی کا دورہ کیا اور فلائنگ ٹریننگ ونگ بھی گئیں

پیر 16 اکتوبر 2017 17:56

عظیم باکسرمحمدعلی کی اہلیہ نے سپرمشاق طیارہ اڑایا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) عالمی باکسرمحمدعلی مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی نے پی اے ایف اکیڈمی کا دورہ کیا۔ سپر مشاق طیارے میں بیٹھ کر تربیتی مشق میں حصہ بھی لیا۔ کہتی ہیں فلائنگ انسٹرکٹرزکی پیشہ وارانہ مہارت اورتربیت قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عالمی باکسرمحمدعلی مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی نے پاکستان ائیرفورس اکیڈیمی کا دورہ کیا اور فلائنگ ٹریننگ ونگ بھی گئیں جہاں انہوں نے سپرمشاق طیارے میں بیٹھ کرتربیتی مشق میں حصہ لیا۔

خلیلہ علی نے فلائنگ انسٹرکٹرزکی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کیدورہ کی دعوت پرائر چیف مارشل سہیل امان کی شکرگزارہوں۔خلیلہ علی نیخواتین کے اسکواش مقابلوں کا فائنل بھی دیکھا۔

متعلقہ عنوان :