آل پاکستان شہروز شہید ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اکتوبرسے شروع ہو گا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:30

عارفوالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) تیسراآل پاکستان شہروز رحمانی شہید ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اکتوبرسے بابافرید کرکٹ سٹیڈیم عارفوالا میںشروع ہورہا ہے جس میں ملک بھر کی نامور کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں فرسٹ پرائز2 لاکھ روپے و گولڈ ٹرافی ،سیکنڈ پرائز ایک لاکھ روپے اور سلور ٹرافی جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا پرائز 50 ہزار روپے رکھا گیا ہے ،اس سلسلہ میںکرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ساجد بودلہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔