الیکشن کمیشن نے این اے 4 انتخابات،پریذائیڈنگ آفیسر کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم متعارف کرادیا

پیر 16 اکتوبر 2017 19:00

الیکشن کمیشن نے این اے 4 انتخابات،پریذائیڈنگ آفیسر کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 4کیانتخابات میں پریذائیڈنگ آفیسر کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم متعارف کروا دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26اکتوبر کو ہونے والے این اے 4 کے انتخابات میں 2نئے سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے پریذائیڈنگ افسر موبائل سے فارم کی تصویر الیکشن کمیشن کو بھیج کر فوری نتائج بتائے گاجس کیلئے تربیتی ورکشاب بھی منعقد کی گئی۔

دوسرا نیا سسٹم حلقے کے 35پولنگ سٹیشن میں 100 الیکٹرانک ووٹنگ مشین نصب کر کے متعارف کر ایا جائیگا ،ْکامیابی کی صورت میں جنرل انتخابات میں یہ نظام پورے صوبے میں نصب کیا جائیگا۔ تربیت حاصل کرنیوالے پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر بھی اس نئے سسٹم سے کافی مطمئن نظر آئے۔ این اے 4الیکشن کیلئے تربیت کا سلسلہ 20اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 500سے زائد پریذائیڈنگ آفیسرز تربیت حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :