پنجاب پولیس کی وردی کے بعد اب جیکٹ اور جرسی بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اہلکاروں کو سردیوں میں کالے رنگ کی جیکٹ اورجرسی دی جائے گی‘ذرائع

پیر 16 اکتوبر 2017 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) پنجاب پولیس کی وردی کے بعد اب جیکٹ اور جرسی بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اہلکاروں کو سردیوں میں کالے رنگ کی جیکٹ اورجرسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی رواں سال اپریل میں خاکی پینٹ اورکالی شرٹ تبدیل کرکے اولیوگرین یونیفارم کا استعمال شروع کیا گیا تھا ،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں یونیفارم تقسیم کردیا جائے گا،اب پنجاب پولیس کے جوانوں کے لیے سردیوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس کا نیلا رنگ تبدیل کرکے کالے رنگ کی جیکٹس دی جائیں گی ۔

اسی حوالے سے ڈیڑھ ماہ قبل مختلف رنگوں کے پانچ نمونے منگوائے گئے تھے جس میں کالے رنگ کی جیکٹ کی منظوری دی گئی تھی۔لاجسٹک برانچ کے مطابق رواں ہفتے ٹینڈرکھول کرکم قیمت دینے والی فرم کو ٹھیکہ دے دیا جائے گا اورپھریہ فرم سردیوں میں جیکٹس تیارکرکے پنجاب بھرمیں سپلائی کرے گی ،، جرسی کے رنگ میں تبدیلی کردی گئی ہے اورکالے رنگ کی ہی جرسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :