پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہشمند ہے ،

برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے ، ضرب عزب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

پیر 16 اکتوبر 2017 19:16

پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہشمند ہے ، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے ، ضرب عزب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔

جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خاص برائے پاکستان و افغانستان اوون جینکن اور ان کے ہمراہ برطانیہ کے ہائی کمیشنر تھامس ڈریو، ڈیفیڈ برطانیہ کی ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہے ، پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضرب عزب اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ۔ انھوں نے کہاکہ کامیاب معاشی حکمت عملی اور بہتر اقتصادی پالیسیوں سے پاکستان نے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ملاقات میں برطانوی وزیر عظم کے نما ئندہ برائے پاکستان اور افغانستان اوون جینکن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں، برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے ۔