الیکشن کمیشن نے 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

نوٹی فکیشن کی کاپی اسپیکر آفس سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹری آفسز بھجوادی گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں سے 71 کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ سینیٹ کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی371 میں سے 84 اور سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 50 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے والے ارکان میں عابد شیر علی، عائشہ گلالئی، خواجہ سہیل منصور، رشید گوڈیل، سینیٹر روبینہ خالد، تاج آفریدی، صالح شاہ اور دیگر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کی کاپی اسپیکر آفس سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹری آفسز بھجوادی گئی ہے۔جب تک اراکین اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کراتے اس وقت تک ان کی رکنیت معطل رہے گی۔