سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017 کی منظوری

چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور 17 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017 کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور 17 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن اصلاحات بل 2017 کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد عدالت نے بل کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ اورا سپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 17 سیاسی جماعتوں سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو 13 نومبر کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔#