سی آئی اے پولیس چکوال کا چھاپہ، ایک شخص گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

پیر 16 اکتوبر 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سی آئی اے پولیس چکوال نے سب انسپکٹر بدر منیر کی قیادت میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر چھاپہ تھانہ کلر کہار کے علاقہ ڈھوک عبداللہ میں مار اگیا۔ ناجائز اسلحہ میں ڈبل بیرل سمیت چار بندوقیں، دوپستول اور بھاری مقدار میں کارتوس شامل ہیں۔ کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :