فیصل آباد،ڈکیتی مزاحمت اور مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد لہولہان

پیر 16 اکتوبر 2017 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈکیتی مزاحمت اور مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد لہولہان ہو گئے ‘تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ عمران علی ولدمحمد سلطان سکنہ 230ر ب کا رہائشی رات گئے کام سے موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہا تھا کہ گھر کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے اس سے چھ ہزار نقدی چھین لی مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ پنتالیس سالہ سجا د عالم ولدمحمد عالم سکنہ ناظم آباد کا رہائشی لڑالی جھگڑے پر گولیاں لگنے سے مضروب ہو گیا تیس سالہ محمد رفیق ولد محمد نذیر سکنہ 280ج ب تھانہ نواں لاہور کا رہائشی اپنے تایا زاد بھائی کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جنہیں تشویشناک حالت میں ہپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :