سیالکوٹ ،وفاقی وزیر قانون کے گھر کے قریب سے دس روز قبل اغوا ء ہونے والا 2سالہ بچہ بازیاب نہ ہوسکا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر قانون کے گھر کے قریب سے دس روز قبل اغوا ء ہونے والا 2سالہ بچہ بازیاب نہ ہوسکا۔ لواحقین اور اہل محلہ کا ڈی ایس پی آفس پسرور کا گھیرائو ،شدید احتجاج اور سینہ کوبی ،تفصیلات کے مطابق 8اکتوبر کی سہ پہر تھانہ سٹی پسرور کے محلہ عنایت پورہ سے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص قیصر محمود کے 2سالہ بیٹے عبدالحنان کو 8اکتوبر کی دوپہر نامعلوم افراد نے اس وقت جب وہ گھر سے نکلا اغواء کر لیا تاہم پولیس نے اغواء کے شبہ میں نعیم نسیم اور پروین نسیم کو حراست میں لے رکھا ہے لیکن دس روز گزرنے کے باوجود پولیس مغوی کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ، قیصر محمود کا کہنا ہے کہ پولیس اغواء کاروں کا پتہ چلانے میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہے جس پر قیصر محمود اور اس کے اہل محلہ نے سوموار کے روز ڈی ایس پی پسرور کے دفتر کا گھیرائو کرلیا اور احتجاج کرتے رہے جس سے پسرور میں داخل ہونے والی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی لواحقین کا کہنا ہے کہ 10روز گزرنے کے باوجود پولیس مغوی کو بازیاب نہ کرواسکی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ڈی ایس پی کے دفتر میں نہ ہونے کی بناء پر ایس ایچ او سٹی انور بیگ نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ 48گھنٹوں میں مغوی کو بازیاب کروالیا جائیگا۔ جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ یاد رہے کہ مغوی کے والدین کی رہائش وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے گھر کے قریب واقع ہے

متعلقہ عنوان :