پانامہ کی شہزادی مریم نواز ڈرامے بازی کر کے عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتی،ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 16 اکتوبر 2017 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانامہ کی شہزادی مریم نواز ڈرامے بازی کر کے عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتی ، شریف خاندان کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ،مریم نواز کی سیاست صرف فوٹو سیشن اور سیر سپاٹوں تک محدود ہے عوام کی امانت میں خیانت کرنے والے ملک اور قوم سے کبھی بھی مخلص نہیں ہو سکتے ،انہوںنے کہا کہ اسلام پورہ کی عوام نے ہمیشہ تحریک انصاف کے ساتھ دیا ہے جنرل اور ضمنی الیکشن دونوں میں (ن) لیگ کو اسلا م پورہ سے عبرت ناک شکست دی ہے این ا ے 120کو اپنا گڑھ سمجھنے والے نا اہل ، نالائق اور مجرم آج احتساب سے رائے فرار اختیار کی ہوئی ہے ، پی ٹی آئی نے لاہور کے ضمنی الیکشن میں بڑا شگاف ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہے ، ایک قومی مجرم کی بیٹی مسلسل سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے اور قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو ان کے لئے پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ، مریم نواز کے جانے سے پہلے راتو ں رات سڑکیں تعمیر کی دی جاتی ہے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ناک کے نیچے یہ سب ہو رہا ہے ، انہوں نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو ان حکمرانوں نے اپنا پیسہ سمجھ رکھا ہے نواز شریف نے اپنی اور اپنے بچوں کی صرف جیبیں بھری ہے ،اسی طرح ہی انہوں نے این اے 120کے الیکشن میں سرکاری مشنری استعمال کی گئی انہیں کوئی روکنے والا نہیں تھا ، موجودہ حکمرانوں نے کرپشن ہی نہیں قوم سے بد دیانتی بھی کی ہے ، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی معیشت کو کھو کلا کر دیا ہے ۔