قطب بانڈی کیلئے گیس کی منظوری سے تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

پیر 16 اکتوبر 2017 22:02

قطب بانڈی کیلئے گیس کی منظوری سے تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہم نے ایک اور انتخابی وعدہ پورا کر دیا قطب بانڈی کیلئے سوئی گیس کے پائپ فراہم کر دیئے ہیں۔2013ء کے الیکشن میں عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیاجا رہا ہے حلقے کے عوام کونہ پہلے مایو س کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے۔ تحصیل حضرو کے دور دراز علاقے یونین کونسل جلالیہ گائو ں قطب بانڈی کیلئے سوئی گیس کی منظوری کے بعد سوئی گیس کے پائپ لائن کی فراہمی شروع ہو گئی جس کے بعد تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا سوموار کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے خصوصی تعاون سے این ای57میں اربوں روپے کی گرانٹ سے سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے 2013ء کے الیکشن میں عوام سے سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جس کو پور ا کرتے ہوئے تحصیل حضرو کے تمام دیہاتوں کی سوئی گیس کی منظوری کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کے کام بھی تیزی سے جاری ہیں 2018ء تک تمام علاقوں کو سوئی گیس جیسی سہولیات فراہم کر دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد ہی عام آدمی کے مسائل حل کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ کبھی اپنے آپ کو وزیر نہیں عوام کا خادم سمجھا یہی وجہ ہے کہ عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں سے نکلنے میں کامیاب ہوا موجودہ حکومت بھی نواز شریف کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں قطب بانڈی کے عوامی حلقوں نے سوئی گیس کی فراہمی پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :