فاٹا اصلاحات کا بہترین حل خیبر پختونخوا میں انضمام ہے ، یہ مرکزی حکومت کیلئے بھی قابل قبول ہے، وفاقی حکومت نے انضمام کے حق میں فیصلہ بھی کیا ہے لیکن 150 سالہ پرانے نظام کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا

وزیر مملکت سیفران غالب خان وزیر کا انٹرویو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت سیفران غالب خان وزیر نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا بہترین حل خیبر پختونخوا میں انضمام ہے جو کہ مرکزی حکومت کو بھی قابل قبول ہے۔ وفاقی حکومت نے انضمام کے حق میں فیصلہ بھی کیا ہے لیکن 150 سالہ پرانے نظام کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک ریڈیو چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے فاٹا انضمام اور ایف سی آر کے خاتمے کے لئے حتمی فیصلہ کیا ہے تاہم یہ مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا اس پورے نظام کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا اس لئے عوام کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہئے۔

غالب خان نے کہا کہ سیاستدانوں کو سیاسی سکورنگ کے بجائے قبائلیوں کا حقیقی معنوں میں خیر خواہ بننا چاہیئے تاکہ فاٹا کے عوام کی بھلائی کے لئے بہترین اقدامات کئے جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات کی شکل میں قبائلی عوام کو تحفہ دے گی انہوں نے کہا‘اگر مجھے معلوم ہوا کہ مرکزی حکومت فاٹا اصلاحات میں دلچسپی نہیں رکھتی تو میں اسی دن استعفیٰ دے دوں گا۔

متعلقہ عنوان :