اٹلی پلٹ نوجوان وطن پہنچتے ہی نا معلوم افراد کے ہاتھوں لٹ گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) اٹلی پلٹ نوجوان وطن پہنچتے ہی نا معلوم افراد کے ہاتھوں لٹ گیا، نواحی مو ضع سمر ا لہ کا ر ہا ئشی وقار اسلم اٹلی کا ریزیڈینٹ کارڈ ، 6500یورو اور تین موبائل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع سمرالہ کا اٹلی میں رہائیشی وقار اسلم ترکش کی پرواز سے لاہور پہنچا۔

(جاری ہے)

لاہور سے اپنے آبائی گاوںٹیکسی کار سے گجرات کے لئے روانہ ہوا کہ لاہور ائیر پورٹ سے نکلتے ہی رنگ روڈ پر کار سواروں جن کی کا ر کی نمبر پلیٹس بھی سبز رنگ کی تھیں نے سائیڈ سے رکنے کا اشارہ کیا لیکن پیچھا کرنے کے بعد سائیڈ سے کار کے ساتھ پٹخ دی اور کار رکنے کے بعد اسلحہ کی نوک پر 6500یورو۔3موبائلز۔پاکستانی 7500اور سب سے ضروری اٹلی کے ڈاکومنٹس اور پاکستانی پاسپورٹ لے گئے۔ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات کے بعد تارکین وطن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور تارکین وطن اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔پولیس تھانہ بادامی باغ لاہور نے رپورٹ درج کرلی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :