ڈرگ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ادویہ ساز کمپنی کے ایم ڈی، پروڈکشن انچارج کو دو 2 سال قید، جرمانے کی سزا سنا دی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:28

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈرگ کو رٹ بلو چستان کے جج عبدالمجید ناصر ،ممبرا ن گل عا لم خان اور ارسلاء خان سلیما نخیل نے غیر معیا ری ادویات سا زی کے کیس میں نا مزد ادویہ سا ز کمپنی شیریکس لیبا رٹریز پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ،کوالٹی کنٹرول انچا رج اور پروڈکشن انچا رج کو جرم ثا بت ہو نے پر دو دو سال قید اور ایک ایک لا کھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی بلکہ غیر معیا ری ادویا ت سا زی،غیر رجسٹرڈ اور زائدالمعیاد ادویا ت کی خرید و فروخت کے کیسز میںنا مزدادویہ ساز کمپنی میسن نیچرل فا ر ما سیوٹیکل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ پا رٹنر کو اشتہا ری قرار دے دیا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھا رٹی کو بذر یعہ مراسلہ حکم دیا گیاکہ وہ مذکو رہ کمپنی کا لا ئسنس منسوخ کر کے اس سلسلے میں عدالت کو آ گا ہ کر ے ،عدالت نے رین نیٹرو فا ر ما سیوٹیکل کمپنی پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے کوالٹی کنٹرول انچارج اور میڈی ٹیک فا ر ما سیوٹیکل پرا ئیویٹ کمپنی پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر دئیے ہیں اس کے علا وہ عدالت نے 4میڈیکل ما لکان کے بھی پیش نہ ہو نے پر نا قا بل ضما نت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈرگ کو رٹ بلو چستان کے رو بروغیر معیا ری ادویات سا زی کے کیس میں نا مزد ادویہ سا ز کمپنی شیریکس لیبا رٹریز پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرفا روق امین با جوہ ،کوالٹی کنٹرول انچا رج محمد را فع رضا اور پروڈکشن انچا رج محمد صدیق شاہد کو جرم ثا بت ہو نے پر دو دو سال قید اور ایک ایک لا کھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی ,عدم ادائیگی جر ما نہ کی صورت میں ملز مان کو ایک ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی ،ملز مان ضما نت پر تھے جنہیں حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اس کے علا وہ عدالت نے غیر معیا ری ادویات سا زی کے کیس میں نا مزد ادویہ سا زکمپنی میسن نیچرل فا ر ما سیوٹیکل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ پا رٹنرمحمد انور کو اشتہا ری قرار دیتے ہو ئے ڈرگ ریگو لیٹری اتھا ٹی کو بذریعہ مرا سلہ حکم دیا کہ وہ مذکورہ کمپنی کا لا ئسنس منسوخ کر کے عدالت کو آ گا ہ کر ے ، گزشتہ روز عدالت کے رو برو ادویہ ساز کمپنیوںرین نیٹرو فا ر ما سیوٹیکل کمپنی پرا ئیویٹ لمیٹڈ اور میڈی ٹیک فا ر ما سیوٹیکل پرا ئیویٹ کمپنی پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے کیسز کی بھی سما عت ہو ئی جس کے دوران رین نیٹرو فا رما کے کوالٹی کنٹرول انچارج محمد رضا اور نگہت افضاء پیش نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے ملزم محمد رضا کے نا قا بل ضمانت جبکہ خا تون نگہت افضاء کے قا بل ضما نت وارنٹ گرفتا ری جا ری کئے اس کے علا وہ عدالت نے میڈی ٹیک کے ندیم شہزاد کے حاضر نہ ہو نے پر نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر دئیے اور ہدا یت کی کہ ملزما ن کو گرفتار کر کے اگلی سما عت پر کو رٹ کے سا منے پیش کیا جا ئے ،عدالت نے غیر معیا ری ادویا ت کی خرید و فروخت کے کیسز میں نا مز د میڈیکل ما لکا ن علی میڈیکل اینڈ کلینک کے عبدالولی ، عزیز میڈیکل اسٹور کے ضمیر احمد ،اسما عیل میڈیکل اسٹور کے محمد اسما عیل ،کو ئٹہ میڈیکل اسٹور کے عبدالنا فع کے نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر دئیے گئے ۔

اس کے علا وہ بھی مختلف کیسز کی سما عت ہو ئی جن کے دوران گوا ہا ن کے بیا نا ت قلمبند کئے گئے بعد ازاں کیسز کی سما عت کو ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :