مردم شماری نتائج کی لسٹیں قوم سے چھپانابدنیتی پر منحصر ہے،شمشاد غوری

مردم شماری جیسے حساس اور نازک مسئلے پر قوم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

پیر 16 اکتوبر 2017 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ مردم شماری میں کی جانے والی بدعنوانیاں اور نتائج میں ردوبدل حکومتی بدنیتی اورجاگیردرانہ طرزِ حکمرانی کے تسلسل کو قائم رکھنا ہے جسکا مقصد دیہی علاقوں کی آبادی کو شہری علاقوں کی آبادی پرفوقعیت دینا ہے جبکہ شہری علاقوں میں آباد افراد کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں اور ذیادتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تونقصانات تما م ملک کو بھگتنا پڑیںگے۔

شمشاد خان غوری نے عارضی بیت الحمزہ پر حیدرآباد اور نواب شاہ سے آئے زونل ذمہ داران کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ مردم شماری میں ہونے والی بدعنوانیاں اور اندراج میں ردوبدل سے ہونے والا نقصانات کسی فرد ،قوم یا پارٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ سندھ کے تمام شہری علاقوں میں بسنے والے افرادکا ہے، کیونکہ غلط نتائج کے سبب شہری علاقوں میں بسنے والوں کوانکے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا سلسلہ انصاف کا قتل ہے۔

(جاری ہے)

شمشاد غوری نے کہا کہ مردم شماری پر تمام سیاسی ،مذہبی پارٹیوں سمیت سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموںکو مردم شماری جیسے حساس اور نازک مسئلہ پر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے،اور اسکے ساتھ مردم شماری کے نتائج میں ہونے والی ناانصافیوںسے آگاہی کیلئے مثبت نظام مرتب دینے کی ضرورت ہے جبکہ ووٹرلسٹوں کی طرح مردم شماری کے نتائج کی لسٹیں انٹرنیٹ اور متعلقہ اداروں میںموجود ہونا چاہیے جوہر عام و خاص کی دست رست میںہونی چاہیے۔

شمشاد غوری نے کہا کہ شہری اور دیہی کی تفریق ہونا کوئی غلط نہیں تمام ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک میں شہری اور دیہی کی تفریق موجود ہے لیکن اس تفریق کو کسی مخصوص طبقے کو نقصان پہنچانے یا ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرناغیر دانشمندانہ اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :