دو قیدی جیل سے فرار ہوئے اور کچھ دیر بعد ہی واپس آ گئے۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اکتوبر 2017 21:39

دو قیدی جیل سے فرار ہوئے اور کچھ دیر بعد ہی واپس آ گئے۔ دلچسپ وجہ

اوکلاہاما کے ایک شیرف کا کہناہے کہ  دو قیدی جیل سے فرار ہوئے، جا کر اپنی دوستوں  سے ملے، میریجوانا کا نشہ کیا اور پھر واپس جیل میں آ گئے۔
چوکٹاکاؤنٹی شیرف ٹیری پارک نے دی اوکلاہومین کو بتایا کہ دو قیدی ، ہاروے ڈیوڈسن اور رکیم لینوکس، رات ساڑھے دس بجے تک اپنے کمرے سےجیل کے سٹاف کے جانے کا انتظار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ بکنگ روم میں داخل ہوئے، لانڈری روم کی چابی چرائی اور بھاگ گئے۔
شیرف نے بتایا کہ آدھی رات کو ہی دونوں پیدل ہی  واپس بھی  آگئے۔ شیرف کا کہنا ہے کہ اس فرار پر انہیں  اضافی سزا مل سکتی ہے۔
یہ دونوں قیدی منشیات رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :