جب تک احتساب کا عمل آگے نہیں بڑھے گا تب تک ملک کرپشن سے پاک نہیں ہوگا ، آئی ایم ایف کے غلام رہیں گے اور کشکول بڑھتا جائیگا، شاہ محمود قریشی

عذیر بلوچ کے الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر حقائق سامنے لائے جائیں، مخدوم ہائوس ہالا میں میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:57

جب تک احتساب کا عمل آگے نہیں بڑھے گا تب تک ملک کرپشن سے پاک نہیں ہوگا ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک احتساب کا عمل آگے نہیں بڑھے گا تب تک ملک کرپشن سے پاک نہیں ہوگا اور ہم آئی ایم ایف کے غلام رہیں گے اور کشکول بڑھتا جائے گا، عذیر بلوچ کے الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔وہ ہالا مخدوم ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب کے ساتھ سندھ میں بھی تبدیلی لائیں گے این اے 120 پرانتخابات کے موقع پر عوام کا ہجوم تبدیلی کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نادان شخص ہیں جس نے میاں نواز شریف کو اس مقام پر پہنچادیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا کوئی امکان نہیں ہے مخالفین پریشان نہ ہوں، قانونی تقاضے پورا کرکے عمران خان ضرور کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے ان شاء اللہ 2018ء سندھ میں بھی تبدیلی لاکر دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح سندھ کے عوام ہیں وڈیرے جاگیردار نہیں۔

متعلقہ عنوان :