بین الاقوامی ترقیاتی کمپنی پریگما سرمایاکاری تربیتی پروگرام کیلئے پاکستان کی فیکسڈ انکم یا بانڈ سے منسلک مالیاتی شعبے کا ڈیٹا رکھنے والی کمپنی میٹس گلوبل کی خدمات حاصل کرے گی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) 75 سے زائد ممالک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنی پریگما کارپوریشن نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ، بانڈز اور مالیاتی شعبے کا ڈیٹا رکھنے والی کمپنی نے میٹس گلوبل کے ساتھ معاہدہ کرلیا ۔ پیر کو ہونے والے اس معاہدے کے تحت پریگما سرمایاکاری تربیتی پروگرام کیلئے فیکسڈ انکم یا بانڈ سے منسلک مالیاتی شعبے کا ڈیٹا رکھنے والی کمپنی میٹس گلوبل کی خدمات حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پریگما کے ایف ایم ڈی ورنر ریکی کا کہنا ہے کہ میٹس گلوبل کا ایم جی لنک پاکستان کے مالیاتی شعبے کی جامع کوریج کرتا ہے ، اپ ٹو ڈیٹ ڈیٹا اور استعمال میں آسانی اس کا خاصہ ہے اور یہ ڈیٹا ہمارے لئے مفید ہوگا اور کمپنی یہ ڈیٹا تربیتی کورس کو مزید بہتر کردے گامیٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ویب بیسڈ اس پورٹل کا مقصد سرمایہ کاروں کو شفاف اور درست معلومات فراہم کرنا ہے اور ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ پریگما نے اپنے ٹریننگ پروگرام کے لیے ہمارے پورٹل کا انتخاب کیا۔

متعلقہ عنوان :