سکھر،نامعلوم شخص نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) نامعلوم شخص نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی نعش برآمد کر کے تعلقہ اسپتال امانت رکھوا دی گئی ، تفصیلات کے مطانق روہڑی کے قریب نارا کینال میں ایک نامعلوم شخص نے اچانک چھلانگ دی مقامی افراد نے چھلانگ لگانیوالے شخص کی نعش نہر سے نکال کر کے اس کی نعش تعلقہ اسپتال روہڑی کے مردہ خانے میں امانت رکھوا دی ہے چھلانگ لگا کر جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :