اسلامی اتحادی فوج کسی ملک، مذہب یا مسلک کیخلاف نہیں۔۔۔ جنرل راحیل شریف
اتحاد میں اب تک 41 اسلامی ممالک شامل ہو چکے، اتحاد کا واحد مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، کوئی بھی ملک اس اتحاد کا حصہ بننا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے، اتحادی فوج کا ملٹری کمانڈر ہونے پر فخر ہے: سابق آرمی چیف راحیل شریف کا بحرین انٹرنیشنل ڈیفینس نمائیش سے افتتاحی خطاب، نمائش میں آمد پر راحیل شریف کا بحرین کے ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال، سابق آرمی چیف کی جانب سے نمائش میں پاک فوج کے اسٹال کی بھی خوب تعریف
محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 00:09
(جاری ہے)
چونکہ اسلامی ممالک دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں اسی لیے سعودی عرب کی قیادت نے اسلامی اتحادی فوج کا پلیٹ فارم تشکیل دیا جہاں اسلامی اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر دہشت گردی کو شکست دی جا سکے گی۔
اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کا کردار سب سے قابل تحسین ہے۔ راحیل شریف نے کہا کہ انہیں اسلامی اتحادی فوج کا ملٹری کمانڈر ہونے پر فخر ہے۔ راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں نے جہاد کے مقصد کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسلام کے نام پر اپنے ہولناک مقاصد کی تکمیل کی۔ ایسے غیر ریاستی عناصر گزشتہ کئی برسوں کے دوران خوب پھلے پھولے ہیں اور اب یہ عالمی قووتوں کے درمیان تناو اور چھوٹے ممالک کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ راحیل شریف نے پیش کش کی کہ ایسے غیر ریاستی عناصر اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے سب سے بڑی اور موثر جنگ لڑی ہے۔ خاص کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو پاکستان نے کمال مہارت اور کامیابی سے نا صرف بے نقاب کیا بلکہ اس کا قلعہ بھی قمع کیا۔ لہذا دنیا کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ راحیل شریف نے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر، فلسطین اور روہنگیا کے متعلق بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور خاص کر مسلمان ممالک کو مشترکہ طور پر ان سنگین، دیرینہ اور حل طلب مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ نمائش میں شرکت کیلئے آمد پر راحیل شریف کا بحرین کے ولی عہد نے شاندار استقبال کیا۔ بحرین کے ولی عہد نے راحیل شریف کی صلاحتیوں اور اسلامی اتحادی فوج کی مضبوطی کیلئے ادا کیے کردار کی بھی خوب تعریف کی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ نمائش میں راحیل شریف نے پاک فوج کے اسٹال کا خصوصی دورہ کیا اور شاندار انتظامات پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹال کی خوب تعریف بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.