سمندری طوفان آئرلینڈ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، ڈبلن ایئر پورٹ کی 150 پروازیں منسوخ، 2 لاکھ 35 ہزار افراد بجلی سے محروم

منگل 17 اکتوبر 2017 01:50

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سمندری طوفان اوفیلیا آئر لینڈ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، 176 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے آئر لینڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا، بجلی کے بریک ڈائون سے 2 لاکھ 35 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

درخت گرنے سے متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں۔ طوفانی ہوائوں کے باعث ڈبلن ایئر پورٹ کی 150 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ساحلی علاقوں سے 30 فٹ بلند سمندری لہریں ٹکرا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :