امریکی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی کا بالی وڈ کے3 گلوکاروں پر دھوکہ دہی کا الزام، ایف آئی آر درج

منگل 17 اکتوبر 2017 11:14

امریکی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی کا بالی وڈ کے3 گلوکاروں پر دھوکہ دہی کا الزام، ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی نیبالی وڈ کے3 گلوکاروں پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکار انکیت تیواری، آکریتی ککڑ اور شلپا رائو پرایک امریکی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی نے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیاہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں نے امریکا آکر پرفارم کرنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ انکیت تیواری کو ایڈوانس30 لاکھ کی رقم بھیجی جاچکی ہے۔معاوضہ وصول کرنے کے باوجود گلوکار نے پرفارم نہیں کیا۔امریکی ٹیلنٹ کمپنی کی جانب سے تینوں گلوکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔بھارتی قانون کے پینل کوڈ کے مطابق سیکشن 406 کے تحت تینوں گلوکار دھوکہ دہی کے مرتکب ٹھہرے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :