رانا ثناء اللہ کا قادیانیوں کے متعلق بیان دینے پر مصیبت میں پھنس گئے

ن لیگ کی پارلیمانی اجلاس میں وصاحتیں کام نہ آئیں ،ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ند امت سے بچنے کے لئے وزیر قانون اسمبلی اجلاس میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچے ،اجلاس توڑی دیر میں ختم ہو گیا ،رانا ثناء اللہ سے کئی حکومتی ارکان نے معافی کا مطالبہ کر دیا ۔

منگل 17 اکتوبر 2017 11:13

رانا ثناء اللہ کا قادیانیوں کے متعلق بیان دینے پر مصیبت میں پھنس گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ) :وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا قادیانیوں کے بارے میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا حکومتی ارکان اسمبلی بھی وضاحت پر مطمئن نہیں ہیں ۔قومی اخبار کے مطابق ارکان اسمبلی نے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔مذہبی جماعتیں اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے ہیں ۔ متعدد ارکان نے کہا ہے کہ سیاسی نظریات اور سیاست سے بالا تر ہو کر یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی کے مزاج کو محسوس کرتے ہوئے پارلیمانی روایت کو بھی نظر انداز کر دیا ہے ۔ ہمیشہ اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلوایا جاتا ہے جس میں ایوان کو چلانے کے لئے اور زیر بحث معاملات پر صلاح مشورے کئے جاتے ہیں ۔ مذہبی جماعتوں اور متعدد ارکان کی جانب سے قادیانیوں کے ایشو پر بات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،اس معاملے میں صوبائی وزیر قانون اور پنجاب حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے ۔